لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ تھانہ ٹھاکر گنج حلقہ میں ہوئے نابالغ بچی کے اغوا اور آبروریزی کے ملزم علی احمد کو ایڈیشنل سیشن جج ونود کمار سنگھ نے دس سال کی قید بامشقت اور ۳۳ ہزار روپئے جرمانہ کی سزا دی ہے ۔اسسٹنٹ ضلع سرکاری وکیل سونیا سنگھ اور منا سنگھ کا کہنا تھا کہ ۱۴؍نومبر ۲۰۱۱ء کو مدعی نجمہ نے تھانہ پر نابالغ لڑکی کے اغوا اور آبروریزی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔