بارہ بنکی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سبھاش چندر شرما نے آبروریزی کے معاملے میں رام ولاس ولد میکو لال باشندہ رکھونا کو سات سال کی سزا اور چھ ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۲۳جولائی کو مدعی پوروی دن باشندہ ہسناپور کی نابالغ لڑکی کو رام نواس بہلا کر فرار ہوگیا تھا اور اس کی آبروریزی کی تھی۔ متاثرہ لڑکی کو ۴؍اگست ۲۰۱۰میں برآمد کیا گیا تھا۔ متاثرہ نے اپنے بیان میں رام نواس کے علاوہ علادین، دنیش اور سریش کو آبروریزی کے معاملے میں ملوث ہونا بتایا تھا۔ سرکاری وکیل امرسنگھ یادو نے عدالت کے سامنے تمام واقعات پیش کئے اور سات گواہ پیش کئے۔ اس معاملے میں علادین، دنیش اور سریش کے خلاف ثبوت ملے ۔ جس کی وجہ سے رام نواس کو سات سال اور چھ ہزار روپئے کا جرمانہ، جبکہ علادین ، دنیش اور سریش کو بے قصور قراردیا ۔