بارہ بنکی (بھاشا)۔بارہ بنکی کی ایک مقامی عدالت نے آبرریزی کے ایک معاملے میں ایک شخص کوسات سال کی قید بامشقت کی سزاسنائی ۔خصوصی جج گیانیش کمار نے سنجے کو سات سال کی قید کی سزاسنائی ۔ سنجے نے ۲۰۰۸میں مغربی کٹرہ کے اسندراعلاقے میں ایک لڑکی کی آبروریزی کی تھی۔ عدالت نے ملزم کے خلاف دس ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیا۔