لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آبکاری محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے تحت شہرکے ۳۶ مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپہ کے دوران محکمہ نے موقع سے ۶۲ لیٹر شراب برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ آبکاری محکمہ کی ٹیم نے گاؤں لال کنواں، بالو اڈہ چوراہا، مارٹن پوروا، نرہی سبزی منڈی، رام لیلا میدان، تھانہ حسین گنج، حضرت گنج گوتم پلی، پیپر مل کالونی، رحیم نگر چوراہا تھانہ مہانگر ، رجمن بازار تھانہ کینٹ، چوک ٹیکسی اسٹینڈ تھانہ چوک، آریہ نگر تھانہ پارہ، نئی بستی تھانہ چنہٹ، شانتی نگر تھانہ سروجنی نگر، کسمنڈی کلاں تھانہ ملیح آباد، لطیف نگر و دریا پور تھانہ بنتھرا سمیت لکھنؤ میں ۳۶ مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپہ کے دوران ۹؍افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا اور جائے موقع سے ۷۲ لیٹر شراب برآمد کی گئی۔اس کے علاوہ ایک کنتل لہن بھی قبضہ میں لیکر برباد کر دیاگیا۔