نئی دہلی، 12دسمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے آب و ہوا کی تبدیلی پر مستعدی دکھانے کے لئے آج ہندستان کی تعریف کی اور اس سے پیرس میں 2015 میں اس تعلق سے کسی بامعنی عالمی سمجھوتہ پر پہنچنے کے لئے تعاون طلب کی
ا ہے۔
اقوام متحدہ آب و ہوا کی تبدیلی پر ہونے والی سربراہ کانفرنس سے الگ ہٹ کر مسٹر مون نے ماحولیات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر سے ملاقات کی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملہ پر ہندستانی فعالیت کی تعریف کی خاص طور سے سورج کی توانائی کو فروغ دینے کی وجہ سے ہندستان کے منصوبوں کو سراہا۔