کانپور (نامہ نگار)فضل گنج تھانہ علاقہ میں کل دیررات ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ کنبہ کے افراد نے آگ کو قابوکرنے کی کوشش کی اس دوران تین افراد آگ کی زد میں آکر جھلس گئے۔ موقع پر پہنچ کر پولس وفائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن اس وقت تک آگ سے گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیاتھا۔ موصولہ خبر کے مطابق فضل گنج علاقہ کے گڑین پوروا کا باشندہ شری کرشن ملازمت کرتاہے۔ شری کرشن اپنے گھروالوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد سورہاتھا۔
اچانک دیر رات اس کے گھر میں آگ لگ گئی۔