ٖفتح پور(نامہ نگار)شہر کے پر فتح گڑھ علاقہ کے گاؤں کھنجو پورا کے گھروں کے چھپر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ہزاروں روپئے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا پڑوسی کی اطلاع ملنے پر مکان مالک گھر پہنچا۔ متاثرہ گھر کے مالک للو ولد پربھو دیال نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل وہ اپنے کنبہ کے ساتھ دہلی میں مزدوری کرنے کیلئے چلا گیا تھا پڑوسی نے فون کے ذریعہ گھر میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔ جمعرات کو گاؤں پہنچنے کے بعد جب اس نے گھر کو کھول کر دیکھا تو کمرے میں رکھا ہوا تمام سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔