گونڈہ:اترپردیش کے گونڈہ ضلع میں پرس پور تھانہ حلقہ کے مدھئی پور گاؤں میں کھانا پکاتے وقت لگی آگ سے سات گھر جلنے سے تقریباً آٹھ لاکھ کا گھر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل شام مدھئی پور گاؤں کے مختیار کے گھر میں کھانا پکاتے وقت اچانک لگی آگ نے پڑوس کے چھ دیگر گھروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی میں گھروں کی املاک جل کر خاک ہوگئیں اور پانچ مویشیوں کی بھی موت ہو گئی۔ متاثرین میں واجد، یاجد، شبراتی، اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ ریوینیو نقصان کا اندازہ لگا رہا ہے۔