اٹاوا (نامہ نگار)۔اٹاوا کے ایکدل علاقہ کے دو گھروں میں زبردست آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپئے کی املاک جل کر راکھ ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق گاؤں نگلا مہی لال کے باشندے راج ویر سنگھ کے گھر میں کل رات اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ نے پڑوسی چھوٹے لال کے مکان کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر برگیڈ محکمہ کے ملازمین اور گاؤں کے لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کیا۔ آتشزدگی کے سبب دونوں گھروں میں رکھے ہوئے تقریبا ۵۰ ہزار روپئے کے علاوہ گیہوں ، دھان ، کپڑے اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔