ہاپور(نامہ نگار)اےے کہا کہ تینوں تحصیلوں کو ایس ڈی ایم وفائربریگیڈ محکمہ کے افسراپنے اپنے علاقہ میں پٹاخوں کو فروخت ، بنانے اورذخیرہ کرنے پر پابندی لگائیں۔اس کے علاوہ ٹیموں کے ذریعہ ایسے مقامات کی نشان دہی کی جائے جہاں پٹاخوں کی دوکانوں کی تعدادزیادہ ہیں۔
مسٹرپٹیل ضلع کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں افسران سے خطاب کررہے تھے انھوںنے کہا کہ چیف فائربریگیڈ افسر پٹاخوں کی دوکانوں کا لائسنس جاری کرتے ہوئے مقررہ پیمانوںکا خیال ر کھیں۔انھوں نے ادویات انسپکٹرکو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہفتے میں ہاپوردوسرے ہفتے میں گڑھ مکتیشور اورتیسرے ہفتے میںدھولانا میڈیکل اسٹوروںکا معائنہ کریں۔کیونکہ آکسیٹوسن انجکشن ونشہ آورادویات پر پابندی عائد ہے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انھیں شکایت موصول ہورہی ہے۔پابندی کے باوجود ممنوعہ ادویات کو میڈیکل اسٹورکے ذریعہ فروخت کیاجارہاہے۔انھوں نے کہا کہ تہوار کے پیش نظر ہریانہ سے غیر قانونی شراب اسمگلنگ کی جارہی ہے۔
آبکاری محکمہ کے افسرشراب کی اسمگلنگ کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ضلع سپلائی وٹرانسپور ٹ محکمہ کے افسرایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ اورغیر قانونی گیسکٹ لگی ہوئی گاڑی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایم ، بی ایس اے سمیت دیگر محکموںکو افسران موجودتھے۔