لکھیم پور(نامہ نگار)لکھیم پور کے گلزار نگر علاقہ میں دومنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کی ا ملاک جل کر راکھ ہوگئی ۔ پولیس نے بتایاکہ کاروباری راجوخان کی عمارت میں گودام بھی ہیں اورگوداموں میں کافی مقدار میں موبل آئل کے ڈرم رکھے ہوئے تھے۔ فائربرگیڈ ملازمین اورمقامی لوگوں نے راجو خان کے اہل خانہ کوبڑی حفاظت سے بچالیا۔پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق عمارت کے گودام میں موبل آئل کے ڈرم رکھے ہوئے تھے اس لئے آگ نے کچھ منٹوں میں ہی پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ ترجمان نے بتایاکہ قرب وجوار کے فائربریگیڈ محکموں سے گاڑیوں کو آگ بجھانے کے کام میں لگایا گیا تقریبا چھ گھنٹے مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کرلیا، راحت کے کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے ایس پی اروند سین یادو نے کہا
کہ آتش زدگی کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس ابتدائی تفتیش کررہی ہے۔