جکارتہ، 14 فروری (رائٹر) انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے کئی گھنی آبادی والے علاقوں میں راکھ اور ملبہ کا غبار چھا گیا ہے جس کی وجہ سے تین ہوائی اڈوں کو بند کرنا پڑا ہے۔قدرتی آفات سے راحت پہنچانے والی ایجنسی نے بتایا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے سے کسی جانی نقصان کی کوئی مصدقہ خبر تو نہیں ہے لیکن ان کی ٹیم کو دو اموات کا پتہ چلا ہے جس کی تصدیق کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تین ہوائی اڈے بند کردیئے گئے ہیں۔ماونٹ کیلود کے مغرب کی طرف واقع علاقوں پر راکھ کی بارش ہورہی ہے رات کو آتش فشاں نے بڑے پیمانے پر لاوا اْگلا تھا جس سے مغرب کی جانب 17 کلو میٹر تک فضا میں ریت اور راکھ کا غبار چھا گیا تھا۔عمارتوں کو تو نقصان کم ہوا ہے مگر سڑکوں پر 3 سے 5 سینٹی میٹر راکھ اور ریت کی تہہ بچھ گئی ہے۔