ہاپوڑ (نامہ نگار)۔مالی برس ۲۰۱۳میںانٹر میڈیٹ پاس لیپ ٹاپ سے محروم طلباء وطالبات کیلئے ایک اچھی خبر ہے ضلع کے پانچ کالجوںکے ۲۱۶طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے اس کے لئے ایک پروگرام کاانعقاد دہلی روڈ واقع ایس ایس وی ڈگری کالج میںمنگل کو کیا جائے گا۔ اس کے لئے محکمہ کے ذریعہ تمام تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۲کے اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے پارٹی کی انتخابی منشور میںوعدہ کیاتھا کہ ریاست میں اگر ان کی حکومت اقتدارمیںآگئی توانٹر میڈیٹ پاس طلباء وطالبات کولیپ ٹاپ دئے جائیں
گے ۔انتخابات کے بعد اتر پردیش میںمکمل اکثریت سے سماج وادی پارٹی نے اقتدار حاصل کرلیا ۔انتخاب کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو وپارٹی کے زوراء اورارکان اسمبلی نے اپنے اپنے علاقے کے تاجروںنے انٹرمیڈیٹ پاس طلبا وطالبات نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ اسی سلسلے مین ہاپوڑ کے ۲۰۱۳میں ضلع کے انچارج وزیر نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے تھے لیکن کافی تعداد میںطلباء لیپ ٹاپ سے محروم رہ گئے تھے۔اسی سلسلے میں دوسو۶۱ طلباء جو لیپ ٹاپ سے محروم رہ گئے تھے انھیں ۱۴؍اکتوبر کولیپ ٹاپ دئے جائیں گے۔