فتح اللہ۔آخری اووروں میں اپنی قاتلانہ گیند بازی سے پاکستان کے لو آرڈر کو تھررانے والے سری لنکا تیز گیند باز ملنگا نے کہا کہ آخری لمحات میں’ویری ایشن‘سے انہیں فائدہ ملا ۔ مین آف دی میچ ملنگا نے 14 رن کے اندر پانچ وکٹ لئے ۔ ان کی اس شاندار کارکردگی سے سری لنکا نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں منگل کو پاکستان کو 12 رن سے شکست دی۔ اس تیز گیند باز نے میچ کے بعد
کہا کہ ایک وقت میں لے حاصل نہیں کر پا رہا تھا لیکن آخر میں پانچ وکٹ لے کر اصل میں بہت خوشی ہوئی ۔
گزشتہ دو میچوں اور اس میچ کے شروع میں میں اچھی گیند بازی نہیں کر پایا لیکن میں نے اپنے ویرہیشن کا استعمال کیا اور آخر میں ہم میچ جیت گئے ۔ ملنگا نے کہا کہ آج اوس زیادہ نہیں تھی اور میں نے اپنے ویرہیشن ، سست گیندوں اور بائونسر پر توجہ مرکوز کی ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آخر میں ہم میچ جیتنے میں کامیاب رہے ۔ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے بھی ملنگا کی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملنگا ہمارا بہترین بولر ہے اور اور گزشتہ کچھ برسوں سے وہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہا ہے ۔ جب بھی ہم دباؤ میں رہے تو اس نے ٹیم کو بحران سے باہر نکالا اور آج پھر اس نے ایسا کیا ۔ سری لنکا نے چھ وکٹ پر 296 رن بنائے اور میتھیوز نے سمجھا کہ ان کی ٹیم نے 20 رن کم بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے لاہروتھر یمانے اور کمار سنگاکارا نے ہمیں آغاز دلایاتھا اس سے ہم 20 رن پیچھے رہ گئے تھے ۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ آخر میں غلط شاٹ کھیلنے کا ٹیم نے خمیازہ بھگتا ۔ مصباح اور عمر اکمل نے پانچویں وکٹ کے لئے 121 رن جوڑ کر ٹیم کو جیت کی راہ پر لا دیا تھا لیکن یہ دونوں غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ مصباح نے کہا کہ عمر نے بہت اچھی بلے بازی کی ۔