بنگلور۔ ویسٹ انڈیز کی چمپئن ٹیم بارباڈوس ٹراڈیٹس چمپئن لیگ ٹی 20 کے گروپ بی کے غیر متعلقہ میچ میں کل یہاں نیوزی لینڈ کے ناردرن نائٹس سے بھڑیگی۔اس گروپ سے کنگز الیون پنجاب اور ہوبارٹ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں اور ایسے میں سب سے نچلی نمبر پر قابض ٹراڈیٹس اور چوتھے مقام کی ٹیم نائٹس وقار کی خاطر اس میچ میں اتریں گی۔یہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔بارباڈوس کی ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں اور وہ گزشتہ میچ میں کیپ کوبراج کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد اس میچ میں اترے گی۔نائٹس کو بھی گزشتہ میچ میں کنگز الیون پنجاب نے بری طرح شکست دی تھی جو چمپئن لیگ کے اپنے ٹورنامنٹ میں ہی سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔نائٹس نے کنگز الیون کے خلاف پاورپلے میں اچھی شروعات کی لیکن اس نے جلد ہی تال کھو دی اور اس کی ٹیم صرف 15۔2 اوور میں 95 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ٹورنامنٹ کے شروع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی پینتھرس کے بلے بازوں کو اسپنروں کو کھیلنے میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔گزشتہ میچ میں کرن ویر سنگھ اور بائیں ہاتھ کے اسپنر پٹیل کے سامنے اس کے بلے باز بگلے جھانکتے ہوئے نظر آئے۔نائٹس کے پاس ڈینیل فلن، ایٹن ڈیوسچ، کین ولیمسن اور تجربہ کار سکاٹ اسٹائرس کے طور پر اچھے ب
لے باز ہیں لیکن انہوں نے اب تک ٹکڑوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔گیند بازی میں اگرچہ ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے ٹیم کو اچھی شروعات دی ہے۔اسٹائرس کی درمیانی رفتار کی گیند بازی مفید ثابت ہوئی ہے لیکن ٹیم کے اسپنر موافق حالات کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری طرف بارباڈوس جوناتھن کارٹر کی ناٹ آئوٹ 111 رن کی بہترین اننگ کے باوجود سپر اوور میں کوبراج سے ہار گیا۔اس کی بلے بازی میں بنیادی طور پر کارٹر اور ولیم پرنس پر انحصار ہے اور ان دونوں بلے بازوں کے ناکام رہنے پر ٹیم بری طرح لڑکھڑا جاتی ہے۔گیند بازی میں تجربہ کار روی رامپال شہرت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔
وہ گزشتہ میچ میں وکٹ نہیں لے سکے تھے اور اگر ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے جیت کے ساتھ الوداعی لینی ہے تو اس تیز گیند باز کو اچھا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پچوں سے اسپنروں کو مل رہی مدد کا بارباڈوس کے سری اسپنر مینڈس نے اس کا اچھا فائدہ اٹھایا ہے۔بارباڈوس کی گیند بازی کافی حد تک ان پر انحصار ہے۔ان کے علاوہ ٹیم کو جیسن ہولڈر اور ایشلے سے بھی اچھے مظاہرہ کی امید رہے گی۔