سدھارتھ نگر(نامہ نگار)۔ سدھارتھ نگر علاقہ میں آج کل راشن کارڈ اور آدھار کارڈ بنوانے کے لئے کاکام زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں سماجی کارکن اشوک گپتانے بتایاکہ گاؤں پردھانوں کی منمانی کے سبب آدھار کارڈ اورراشن کارڈ کیلئے آن لائن کے نام پر بیس روپئے سے پچاس روپئے تک وصولاجارہاہے۔ اس کے باوجود عوام کو دردربھٹکنا پڑرہاہے۔ انھوںنے کہاکہ حکومت اورانتظامیہ کو چاہئے کہ عوام کی اس دشواری کو دورکرکے گاؤں گاؤں راشن کارڈ اورآدھار کارڈ بنانے کے لئے کیمپ لگوائے جائیں جس سے عوام سے بیجاوصولی اور دردر بھٹکنے کی پریشانیوں سے نجاب مل سکے۔