گورکھپور (نامہ نگار)شہر میں آدھارکارڈ بنوانے کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے سختی برتناشروع کردی ہے ۔آدھار کارڈ بنوانے کیلئے مسلسل روپئے مانگنے کی شکایت پر انہوں نے تمام ایجنسیوں کو انتباہ دیاہے کہ اگر کوئی بھی ایجنسی پیسہ کا مطالبہ کرتی ہوئی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کلکٹریٹ میں منعقد آدھار کارڈ بنانے والی ایجنسی مالکان کے جلسہ میں مذکورہ کارروائی کی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایجنسی کوئی بھی علاقہ میں تبھی آدھارکارڈ بنانے کاکام شروع کرے گی جب تک وہ اس کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیل دار کونہ دے ۔انہوں نے ایس ڈی ایم اور تحصیل داروں کوبھی کیمپوں میں جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔