لکھنؤ(نامہ نگار)بی جے پی نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطۂ اخلاق سے قبل زیادہ سے زیادہ سنگ کی بنیا د کی حقیقت سامنے آرہی ہے بغیر آراضی کے پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد کردیا جاتا ہے جبکہ آراضی دستیاب ہی نہیں ہے۔ اس بات پر سماجواد پارٹی کی حکومت نے غور نہیں کیا۔ پارٹی دفتر پر گفتگو کرتے ہوئے ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ یوپی حکومت کی بدعنوان، گرانی کے سبب عوام پریشان ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کے سبب عام لوگوں میں غصہ ہے۔ عوام کے غصے سے توجہ ہٹانے کیلئے وزراء نے اسکیموں کافائدہ لینا شروع کردیا۔ سنگ بنیاد اور سرکاری پروگراموں کے بہانے عوام کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش یوپی اے حکومت کررہی ہے۔نتیجے میں مذکورہ اسکیموں
اور پروگراموں کو بغیر سوچے سمجھے شروع کردیا۔ جن کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ اسی بنیاد پر گونڈہ سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیربینی پرساد ورما نے اپنے علاقے میں پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور بغیر آراضی کے ہی انہوں نے گونڈہ ضلع منکا پور کے ترکا ڈہ گاؤں میں ۱۵فروری پانچ سو میگا واٹ پاور پلانٹ کاسنگ بنیاد رکھا لیکن آر ٹی آئی کے انکشاف سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ زمین کی آراضی نہ تو خریدی گئی اور نا ہی کوئی معاہدہ ہوا ۔ مسٹر پاٹھک نے کہا ہے کہ سرسری طور پر سماجوادی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے مرکزی وزیر حقیقت میں ایک ہیں۔ مذکورہ اسکیم جب سنگ بنیاد تو یہ کیوں نہیں بتایا گیا کہ بغیر آراضی کاانتظام کئے بغیر یہ ممکن نہیںہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سب ایک ہیں سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی یہ نورہ کشتی ہے۔