نئی دہلی۔ 28 جولائی (یو این آئی) آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے آج وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔سمجھا جاتا ہے کہ آرمی چیف کے عہدہ سے ریٹائر ہونے سے قبل یہ ان کی وزیرداخلہ سے الوداعی ملاقات تھی۔ جنرل بکرم سنگھ 31 جولائی کو ریٹائر ہورہے ہیں ان کی جگہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ اب یہ عہدہ سنبھالیں گے۔مرکز کی نئی حکومت نے نکسلیوں کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ان سے نپٹنے کے لئے فوج کا خصوصی طورپر استعمال کرنے کے
اشارے دیئے ہیں۔ اس نقطہ نظر سے آرمی چیف کی وزیر داخلہ سے ملاقات کو اہم سمجھا جارہا ہے۔