لکھنؤ (نامہ نگار)سماج وادی پارٹی نے الزام عائد کیاہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ، وی ایچ پی، بجرنگ دل جیسی تنظمیں اور سنگھ کی سیاسی شاخ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک نکاتی پروگرام کسی بھی طرح اترپردیش میں نظم ونسق کی حالت کو خراب کرنا اور انارکی کی حالت پیدا کرنا رہ گیاہے۔ بی جی پی قیادت کاایک طبقہ مبینہ طورپرتبدیلی مذہب کی سرگرمیوںسے کنارہ کشی کرتاہے تو پارٹی کے دوسرے کئی لیڈرآرپار کی لڑائی لڑنے کااعلان کرتے گھومتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سماجی خیر سگالی کے حامی ہیں اور وہ ریاست کوترقی کی راہ پرلے جانے کیلئے کوشاں ہیں ۔اس میں رکاوٹ کھڑی کرنے والے عناصر کبھی اپنے منصوبوںمیں کامیاب نہیں ہوں گے ۔انھوںنے کہاکہ بی جے پی، آرایس ایس اور اس کی معاون پارٹیاں اس مدعے کوابھار کرفرقہ پرستی اور دہشت پھیلانے کاکام کررہی ہیں۔ اس سے سماجی تنائو اور بدامنی ہونے کااندیشہ ہے ۔ اس لئے سماج وادی حکومت نے شرپسند تنظیموں اور ان کی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کاحکم جاری کیا ہے ۔بدقسمتی ہے کہ بی جے پی جوا پنے کو سیاسی پارٹی مانتی ہے اس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کی پالیسی ، پروگرام اورنیت سب کچھ محض اقتدار حاصل کرنااور اسے پاکر اس کا
بھرپور ناجائز استعمال کرنا رہ گیاہے۔مرزاپورمیں بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کاپوردھیان محض سماج وادی حکومت کی مخالفت کررہا ہے ۔ وہاں ذمہ دار سیاسی اپوزیشن کاکردار نبھانے کی جگہ بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ یہاںتک کہا گیا کہ اکھلیش یادوحکومت کو گرانے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔ جمہوری طریقے سے منتخب اکثریت والی حکومت کوناجائز طریقہ سے گرانے کی بات کرنا عوامی اعتماد اورریاست کے بیس کروڑ عوام کی بے عزتی کرناہے ۔مسٹر چودھری نے کہا کہ سچ تویہ ہے کہ ریاست میں اکھلیش یادوکی قیادت میںسماج وادی حکومت غریبی، ناخواندگی ، خراب پرورش اوربیماری کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ نوجوانوںکوروزگار کے مواقع دینے کیلئے ہنر مندی ، تربیت کی مہم چلارہی ہے۔ مفت صحت خدمات دی جارہی ہیں۔ جن کافائدہ غریب کنبوں کو بھی مل رہاہے۔ تعلیم ، مفت دوا کانعرہ اب سچائی بن چکا ہے ۔لیپ ٹاپ دے کرگائوں کی نوجوان نسل کو نئی دنیا سے جوڑنے کاکام کیاگیاہے۔ کسانوںکی قرض معافی ، مفت آب پاشی ، ایکوائر زمین کی نیلامی پرروک ، کسان آفات بیمہ ، کنیاودیادھن، بے روزگاری بھتہ، مجاہدین آزادی پنشن جیسی مفاد عامہ کی تمام اسکیمیں ریاست میں چلائی جارہی ہیں۔