ممبئی (وارتا)ریز رو بینک آف انڈیا (آر بی آئی )کے ڈپٹی گورنر کے سی چکرورتی نے استعفیٰ دے دیاہے ۔مسٹر چکر ورتی کی مدت کار ۱۵جون ۲۰۱۴کو ختم ہونا تھی ۔لیکن مدت کا ر مکمل ہونے سے تین مہینہ قبل ہی انہوںنے اپنا عہد ہ چھو ڑ دیاہے ۔ان کی جگہ پر نئے ڈپٹی گورنر بننے کے لئے نیشنل بینک پی این بی کے ڈائر یکٹر کے آر کا متھ ،بینک آف بڑودہ کے ایس ایس مندرا ،بینک آف انڈیا کے وی آر ائیر ،انڈین اوور سیز بینک کے ایم نر یندر اور کینرا بینک کے آر کے دوبے مضبوط دعویدار سمجھے جارہے ہیں ۔مسٹر چکرورتی نے اپنے استعفیٰ کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی ہے ۔اور کہا ہے کہ انہوںنے نجی اسباب سے استعفیٰ دیا ہے ۔