نئی دہلی( بھاشا)ریلائنس کمیو نیکیشنس (آر کام)نے پوسٹ پیڈ جی ایس ایم گاہکوں کے لئے دو بین الا قوامی رو منگ پیک آج پیش کئے ۔اس کے تحت انٹر نیٹ پر ۹۶فیصد تک اور فون شرحوں میں ۹۲فیصد تک کی کمی کی پیش کش کی گئی ہے ۔بر طانیہ کے لئے رو منگ پیک ۸۴۹روپئے ماہانہ فیس پر دستیاب ہے ۔اس کے تحت گاہکوں سے ڈیٹا کے لئے ۲۵روپئے فی ایم بی اور ہندوستان میں فون کرنے لئے ۲۵روپئے لئے جائیں گے ۔اصل فیس ۵۶۳روپئے فی ایم بی اور ۱۴۰روپئے فی کا ل ہے ۔۵براعظموں شمالی امریکہ ،ایشیا،یورپ ،آسٹریلیااور افریقہ کے لئے ۹۹۹روپئے کا پیک ہے ۔ان بر اعظموں کی ۴۲منزلوں کے لئے اس فیس سے فون شرحوں میں ۹۲فیصد تک کی رعایت دستیاب ہوگی۔حالانکہ اس پیک میں انٹر نیٹ کے لئے کوئی رعایت کی پیش نہیں کی گئی ہے ۔آر کام کے سی ای او گردیپ سنگھ نے کہا کہ سبھی جی ایس ایم پوسٹ پیڈ گاہکوں کو انٹر نیٹ اور وائس کال نے قابل ذکر بچت کے لئے اسے پیش کیاگیاہے ۔کمپنی نے امریکہ کے لئے رومنگ پیک میں بھی ترمیم کی ہے ۔اس کے تحت دس روپئے میں فون اور ڈیٹا کی سہولت دستیاب ہوگی ۔امریکہ کے لئے ۸۴۹روپئے ماہانہ فیس کے پیک کے ساتھ سبھی فون ،ایس ایم ایس اور ڈیٹا فی ایم بی دس روپئے میں دستیاب ہے ۔