لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔آج خود کو قوم پرست بتانے والوں کی ملک کی آزادی میں کوئی شناخت نہیں تھی۔ آزادی کی لڑائی کانگریس کے بینر تلے لڑی گئی، اس صداقت کوکوئی نہیں جھٹلا سکتا۔ یہ بات کانگریس رکن اسمبلی آرادھنا شکلا نے نوجوان اور طلباء نمائندہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یوتھ کانگریس دفتر میں منعقد اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوتھ کانگریس دفتر تحریکوں کی تاریخ سے بھرا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے جھوٹ کے وعدے کرنے والے اور سماج دشمن طاقتوں کا انکشاف کریں۔ ریاستی کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری دیپک سنگھ نے کہا کہ طلباء کے مفاد کے ساتھ ایس پی اور مرکزی حکومت نے کھلواڑ کیا ہے۔ نوجوانوں کو ریاستی اور مرکزی حکومت کے نوجوان اور طلباء مخالف کاموںکو عوام تک پہنچانا ہے۔ یوتھ کانگریس وسط زون کے صدر انکت پریہار نے کہاکہ ریاست میں نوجوانوں اور طلباء کے مفاد کے ساتھ ہو رہے کھلواڑ کے خلاف یوتھ کانگریس تحریک چلائے گی۔ اجلاس میں سابق ایم ایل سی ہریش باجپئی، پرمود سنگھ، شیو پانڈے، پنکج تیواری، عمران علی، نکل سکسینہ، شاہد علی، محمد سعید سمیت بڑی تعداد میں نوجوان اور طلباء نمائندے موجود تھے۔ اجلاس کااہتمام ہوتھ کانگریس لکھنؤ لوک سبھا کے کوآرڈینیٹر منوج تیواری اور نظامت راجیش تیواری نے کی۔