میلبورن۔ہندوستانی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی اگرچہ مانتے ہوں کہ موجودہ ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ میں اصلاح کی ضرورت ہے لیکن آسٹریلوی آف اسپنر ناتھن لیون نے کہا کہ امپائر اچھا رول ادا کر رہے ہیں اور ایک دو غلط فیصلوں سے میدان پر تکرار نہیں ہونی چاہئے۔پہلے دو ٹسٹ میں ہندوستان کو امپائروں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور کم سے کم پانچ فیصلے اس کے خلاف ہوگئے۔ ہندوستان ان دونوں میچوں میں ہار گیا تھا جس کے بعد دھونی کو کہنا پڑا کہ امپائرنگ میں یقینی طور پر بہتری ہونا چاہئے۔لیون نے کہا کہ ٹیموں کو امپائرنگ کو لے کر جھللانا نہیں چاہئے اور کھلاڑیوں کو بھی اس کی وجہ سے اپنا آپا نہیں کھونا چاہئے۔لیون نے یہاں صحافیوں سے کہا آپ کو میدان پر اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔ ایڈیلیڈ میں بھی جب کچھ فیصلے دونوں ٹیموں کے خلاف گئے تو جذبات حاوی ہو گئے تھے۔ لیکن یہ ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ ہمیں صبر برقرار رکھنا ہوگا، سخت محنت کرنی ہوگی اور اس کو لے کر فکر نہیں کرنی چاہئے کہ امپائر کیا کہہ رہے ہیں۔وہ خاص طور دھونی کے تبصرہ کو لے کر پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ہندوستانی کپتان نے ہفتہ کو سیریز میں امپائرنگ پر سوال اٹھائے تھے۔ امپائروں کی غلطیوں کی وجہ سے یہ بحث دوبارہ شروع ہو گئی کہ سیریز میں فیصلہ جائزہ نظام ڈی آر ایس نافذ کیا جاناچاہئے تھا یا نہیں۔لیون نے امپائر ایان گالڈ اور مارس اراسمس کی حمایت کرتے ہوئے کہا میری ذاتی رائے ہے کہ وہ اچھاکردار ادا کر رہے ہیں۔لیون نے کہا ان
کیلئے خاص طور ایڈیلیڈ میں کام کافی مشکل تھا۔ وکٹ کافی مشکل تھا۔ فیصلے دونوں ٹیموں کے خلاف جا سکتے تھے۔ اگر ڈی آرایس ہوتا توا یڈیلیڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں نتائج مختلف بھی ہو سکتا لیکن ساتھ ہی یہ ہمارے حق میں بھی جا سکتا تھا۔بالخصوص ڈی آرایس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس کے استعمال پر دونوں ٹیموں کی رضامندی ہونی چاہئے۔ میں جانتا ہوں کہ میں ڈی آرایس کے خلاف نہیں ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یہ کھیل کیلئے اچھا ہے۔ مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔لیون نے اس کے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن دونوں تیسرے ٹیسٹ میچ میں فارم میں واپسی کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ پہلے دونوں میچوں میں یہ دونوں رن بنانے کیلئے جوجھتے رہے۔انہوں نے کہا شین عالمی پیمانے بلے باز ہے اور میں اس کی ضمانت دے سکتا ہوں کہ ان کی سوچ مثبت ہے۔ برسبین میں جیت کا کافی قرضہ انہیں بھی جاتا ہے۔ ہم شراکت میں بولنگ کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس طرح سے نہیں سوچتے۔لیون نے کہا انہیں پہلی اننگز میں وکٹ ملا لیکن دوسری میں نہیں لیکن جس طرح سے انہوں نے ایک سرے سنبھالے رکھا اور دباؤ بنایا اس سے ہمیں دوسرے سرے سے وکٹ ملے۔ہیڈن کو کوچ ڈیرین لہمن اور کپتان اسٹیون اسمتھ دونوں کی حمایت ملی اور لیون نے وہی کہا جو پہلے کہا گیا تھا۔انہوں نے کہا تمام سوچ رہئیں ہیں کہ بریڈ دباؤ میں ہے لیکن وہ آسانی سے رنز بنا سکتا ہے۔ وہ دباؤ میں نہیں ہے اور وہ بہت اچھا کھیلتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیں جب اس سے رنز کی ضرورت پڑے گی تو وہ ضرور بنائے گا۔