میر پور۔ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے فائنل مقابلے میں آج ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی ۔انگلینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوے مقررہ بیس اووروں میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو پانچ رن بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ایچ نائٹ نے انتیس رن بنائے۔جبکہ سلامی بلے باز ٹیلر نے اٹھارہ رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ کوٹی نے تین وکٹ لئے۔جبکہ اہم گیند باز فاریل نے اپنے چار اووروں میں ستائیس رن دیکر دو وکٹ اور پیری نے تیرہ رن دیکر دو وکٹ حاصل کئے۔ اور اسبورنے کو محض ایک وکٹ ملا۔ وہیں آسٹریلیائی ٹیم ایک سو چھ رنوں کا ہدف کرنے جب پچ پر اتری تو اس کو یہ اسکور معمولی سا نظرآرہا تھا اور اس نے اپنی شروعات بھی اچھی کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ لینگ نے چوالیس رن بنا ئے جبکہ پیرس نے اکتیس رن بنا کر ٹیم کو مضبوط حالت میں پہنچا دیا۔ لیکن آسٹریلیا کی جانب سے جیت سے محض دو رن پہلے جلد دو وکٹ گرگئے جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے انگلینڈ پر چھ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔