کنگسٹن۔ویسٹ انڈین خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے چمپئن شپ میچز کھیلنے کیلئے رواں ماہ آسٹریلیا کی مہمان بنے گی۔اس دورے میں کیریبیئن جزائز کی ٹیم 4 ٹی
20 اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں کینگروز کرکٹرز کا سامنا کریں گ
ی، دورے کا باضابطہ آغاز2 نومبر سے ہوگا، ابتدائی طور پر مختصر فارمیٹ کے میچز منعقد ہوں گے لیکن اس سے قبل21 اور28 اکتوبرکودوٹوئنٹی20 پریکٹس میچز بھی شیڈول ہیں، ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچزآئی سی سی ورلڈ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔سردست آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز6،6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، باہمی مقابلوں میں کامیابی کسی بھی ٹیم کو چمپئن شپ میں برتری دلاسکتی ہے، 2 سے9 نومبرتک شیڈول چار ٹی20 میچز بالترتیب سڈنی، ایڈیلیڈ اورمیلبورن میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد سیریز کے دو ابتدائی ون ڈے میچز 11 اور13 نومبرکوہرسٹویل میں رکھے گئے ہیں، دو اختتامی ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے 16اور18 نومبر کوبووریل میں شیڈول ہیں۔ویسٹ انڈیز نے ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھرپور کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ میں محض ایک تبدیلی کی ہے، میڈیم پیسر سبرینا مونروئے کو آسٹریلین دورے کیلئے اسکواڈ میں طلب کیاگیا ہے، سبرینا نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل رواں برس فروری میں کھیلا تھا لیکن وہ کیویزکیخلاف ٹی20 اسکواڈ میں شامل تھیں، وہ اب تک ویسٹ انڈیز کی جانب سے 20 ون ڈے اور19 ٹی 20 میچز کھیل چکی ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے ویسٹ انڈین بورڈ کی ریجنل چمپئن شپ کے چار میچز میں گیانا کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں، منتخب کھلاڑیوں میں میریسا اگیولیریا، اسٹیفنی ٹیلر، شیمین کیمبل، شامیلیا کونیل، بریٹنی کوپر، شینل ڈیلے، دیندرا ڈوٹن، کیسیا نائٹ، ہیلی میتھیوز، انیسہ محمد، سبرینا مونروئے، شواکناکوائنٹن، ٹریمائن اسمارٹ اور شاکرہ سلمان شامل ہیں۔