سلہٹ۔آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014 کے فائنل میں کوالیفائی کرلیاجبکہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف میچ 14 رن سے جیت لیا۔بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو ہرادیا۔دوسرا سیمی فائنل جمعہ کوانگلینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا جائیگا۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8رن سے شکست دیدی۔فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں پر 140رن بنائے۔ایلزی ویلانی نے 35 اور ایلزا ہیلی 30نے رن بنائے۔ انیسہ محمد نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز
4کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رن بناسکی۔ ڈیانڈراڈوٹن 40 رن بناکر نمایاں رہیں۔میگا ایونٹ کے ساتویں پوزیشن کے میچ میں گرین شرٹس نے بسمعہ معروف کی 62رن کی عمدہ اننگز کی بدولت 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 122رن بنائے۔بسمعہ نے 62 رن بنائے جبکہ نکلاشی ڈی سلوا نے 2اور سری وردانے نے ایک وکٹ لی۔سری لنکن ٹیم 8وکٹوں پر 108رن بناسکی۔کوشالے 37رن کے ساتھ نمایاں رہیں۔ثانیہ خان نے 3،انعم امین نے 2 جبکہ ثنامیر، قانتا جلیل اور نداڈار نے ایک،ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو17رن سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 7وکٹوں پر106رن بنائے۔ شرمین اختر نے 35 رن بنائے۔جواب میں آئر لینڈ کی ٹیم 89رن بناسکی۔