ملبورن۔ہندوستان نے تیسرے کرکٹ ٹسٹ میں آج یہاں پانچویں اور آخری دن شرمناک شکست کو ٹالتے ہوئے میچ ڈرا کرایا لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا بارڈر۔گواسکر ٹرافیدوبارہ جیتنے میں کامیاب رہا۔ شان مارش کے 99 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو 70 اوور میں 384 رن کا بے حد سخت ہدف دیا۔ ہندوستانی بلے بازی آرڈر اس کے بعد ایک بار پھر بحران میں گھرا لیکن ٹیم میچ ڈرا کرانے میں کامیاب رہی۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی یقین ہو گیا کہ اس بار ہندوستان کو وائٹ واش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ہندوستان نے جب چھ وکٹ پر 174 رن بنائے تھے اور چار اوور کا کھیل باقی تھا تب دونوں کپتان میچ ڈرا کرانے کو راضی ہو گئے۔ اس وقت 66 اوور کا کھیل ہو چکا تھا اور کپتان مہندر سنگھ دھونی 24 جبکہ روچندرن اشون آٹھ رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اس جوڑی نے انتہائی دباؤ کے باوجود آسٹریلیا کے گیند بازوں کو 11 اوور تک وکٹ سے محروم رکھا۔ آسٹریلیا کو سیریز اور ٹرافی جیتنے کیلئے میچ کو صرف ڈرا کرانے کی ضرورت تھی اور اس نے صبح پورے سیشن میں بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی جیت کے کسی بھی امکان کو ختم کر دیا۔ اس ڈرا کے ساتھ آسٹریلیا نے چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی اننگز کی کشش وراٹ کوہلی: 54 اور اجنکیا رہانے 48 کے درمیان چوتھے وکٹ کیلئے 85 رن کی شراکت ہوئی۔یہ دونوں اس وقت بلے بازی کیلئے اترے تھے جب ہندوستان شکھر دھون 00، مرلی وجے 11 اور لوکیش راہل 01 کے وکٹ کھونے کے بعد تین وکٹ پر 19 رنز بنا کر بحران میں تھا۔کوہلی نے 99 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے مارے جبکہ رہانے نے 117 رنز کی اننگز کے دوران تین گھنٹے سے زیادہ وقت وکٹ پر گزارا اور چھ چوکے مارے۔ہندوستان نے اس کے علاوہ چتیشور پجارا 21 کا وکٹ گنوایا جو مشیل جانسن کی سست گیند کو چوک کر بولڈ ہوا جس کے بعد دھونی اور اشون نے ٹک کر بلے بازی کرتے ہوئے میچ ڈرا کرایا۔
سیریز کا چوتھا اور آخری ٹسٹ چھ جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آخری سیشن کافی دلچسپ بن گیا جب کوہلی سیشن کی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے ریان ہیرس کی گیند پر اسکوائر لیگ پر کیچ دیا۔پجارا نے کافی رن نہیں بنائے لیکن انہوں نے 70 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران رہانے کے ساتھ مل کر 16۔ 5 اوور کھیلے جس سے ٹیم کو میچ ڈرا کرانے میں مدد ملی۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 37 رن جوڑے۔ پجارا جانسن کی شاندار حکمت عملی کا شکار ہوئے۔ اننگز کے 51 ویں اوور میں جانسن کی شارٹ گیند گیند پجارا کے ہیلمیٹ میں لگی جبکہ دو گیند بعد وہ فل لینتھ گیند پر بولڈ ہو گئے۔چار اوور بعد رہانے بھی ہجل وڈ کی گیند کو پل کرنے کی کوشش میں مڈ وکٹ پر شان مارش کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ اس وقت 15 اوور کا کھیل باقی تھی اور صرف چار وکٹ کے ساتھ ہندوستان پر شکست کا خطرہ منڈلا رہا تھا لیکن دھونی اور اشون نے میچ ڈرا کرا دیا۔ اشون اگرچہ ایک رن کے ذاتی اسکور پر خوش قسمت رہے جبکہ واٹسن نے پہلی سلپ میں ان کا کیچ چھوڑا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات کافی خراب رہی اور اس نے دوسرے اوور میں ہی دھون کا وکٹ گنوا دیا جنہیں ہیرس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے راہل کو تیسرے نمبر پر کھلانے کا فیصلہ کیا لیکن پہلاٹسٹ کھیل رہا یہ بلے باز ایک مرتبہ پھر خراب شاٹ کھیل کر مچل جانسن کی گیند پر شین واٹسن کو کیچ دے بیٹھے۔
اس سے ہندوستان کا اسکور دو وکٹ پر پانچ رن ہو گیا۔ کوہلی اس کے بعد چار رنز کے ذاتی اسکور پر رن آؤٹ ہونے سے بچے۔ کوہلی شاٹ کھیلنے کے بعد دوڑ پڑے لیکن دوسرے سرے پر کھڑے وجے نے کوئی رد عمل نہیں دی۔ ڈیوڈ وارنر کے خراب تھرو کی وجہ سے ہی ہندوستانی بلے باز واپس کریز پر لوٹ پایا۔ وجے اگرچہ نو رن بنانے کے بعد ہجل وڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز کی طرح ایک بار پھر ہندوستان کو بحران سے نکالنے کی ذمہ داری کوہلی اور رہانے پر تھی۔ ان دونوں نے جانسن کی شارٹ گیندوں کا بخوبی سامنا کیا اور کئی کشش شاٹ کھیلے۔ دونوں نے 18 ویں اوور میں ٹیم کا اسکور 50 رنز تک پہنچایا۔ہندوستان نے 33 ویں اوور میں رنز کا سے سنچری مکمل کی جبکہ اس دوران کوہلی بھی 87 گیندوں پر نصف سنچری جڑنے میں کامیاب رہے۔ چائے کے آرام سے پہلے اگرچہ رہانے خوش قسمت رہے جب 22 رنز کے ذاتی اسکور پر کرس راجرز نے جانسن کی گیند پر پوائنٹ پر ان کا کیچ ٹپکا دیا۔ کوہلی اس کے بعد ایک بار پھر رن آؤٹ ہونے سے بچے جب ناتھن لیون تھرو کو پکڑنے میں ناکام رہے۔صبح کے سیشن میں آسٹریلیا نے لنچ تک نو وکٹ پر 318 رن بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس کی مجموعی برتری 383 رنز کی رہی۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش ایک رن سے سنچری سے چوک گئے۔
انہوں نے 215 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 99 رن بنائے۔ چوتھے دن کے اوورز کی تلافی کیلئے آج کھیل آدھا گھنٹہ جلد شروع ہوا لیکن تین گیند بعد ہی بارش آگئی جس کی وجہ 40 منٹ تک کھیل رکا رہا۔دوبارہ کھیل شروع ہونے پر مارش اور ریان ہیرس 21 نے سست بلے بازی کی۔ صبح کے سیشن میں صرف 57 رنز بنے۔ صبح کے سیشن میں پہلا چوکا دن کے آٹھویں اوور میں لگا۔آسٹریلیا نے اس درمیان 92 ویں اوور میں 300 رن پورے کئے۔ صبح ایک گھنٹے کا کھیل ہونے کے بعد دوبارہ بارش آئی اور میچ 10 منٹ روکنا پڑا۔ اوورز کی تعداد میں اگرچہ کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ کھیل شروع ہونے پر ہیرس نے محمد سمیع 92 رن پر دو وکٹ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دیا۔ مارش نے اس کے بعد روچدرن اشون 75 رن پر دو وکٹ کے اننگز کے 95 ویں اوور میں چھکا اور چوکا مارا۔ انہیں اسی اوور میں اشون نے 86 رن کے اسکور زندگی بھی دیا۔ مارش اگرچہ دو اوور بعد تیز رنز لینے کی کوشش میں مڈ آف پر کوہلی کے عین مطابق نشانے کا شکار بنے۔