ملبورن(بھاشا) ہندوستانی صنعتی گروپ اڈانی مائنگ کو آض آسٹریلیا میں ۱۵؍ارب ڈالر کی کار مایئکل کوئلہ کھان پروجیکٹ کے لئے ۳۰۰ کلومیٹر ریل لائن بچھانے کے لئے کویئنس لینڈ صوبہ سے منظوری مل گئی۔ جس سے سالانہ ۱۰ کروڑ ٹن کوئلے کا نقل وحمل کیا جاسکے گا۔ کویئنس لینڈ ریاست کے کوآرڈینیٹر جنرل نے دو ارب ڈالر کی ریل لائن، نارتھ گیلیلی بیسن ریل(این جی بی آر) بچھانے کی منظوری دیدی جو اڈانی کے کارمایئکل کوئلہ کھان کو ایباٹ کوئلہ ٹرمنل سے جوڑے گی۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اڈانی گروپ گذشتہ ہفتوں کار مائیکل کھ
ان کو دولت مشترکہ حکومت کی منظوری ملنے کے بعد اب کوئینسل لینڈ کوارڈینیٹر جنرل کی جانب سے ریل پروجیکٹ کو منظوری ملنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔