نے ایک بار پھر جنوبی افریقن ٹیم کو پہلی اننگ میں بوکھلاہٹ کا شکار کردیا اور پوری ٹیم 287رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فاف ڈی ڈوپلیسی 67 اورالیورو پیٹرسن 53رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔مچل جانسن4، ریان ہیرس 3،جمیز پیٹرسن2 اورشین واٹسن نے ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔ کینگروزنے 7وکٹوں کے نقصان پر494رنز بناکر پہلی اننگ ڈیکلیئر کردی تھی۔مائیکل کلارک 161اور ریان ہیرس 4رنز بناکرساتھ ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 27رنز بھی بنالئے اور234رنز کی برتری حاصل کرلی۔کیپ ٹاؤن ٹسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیانے 7وکٹوں پر494رنز بناکر اننگ ڈیکلیئر کردی۔مائیکل کلارک 161اور ریان ہیرس 4رنز بناکرساتھ ناقابل شکست رہے۔ میزبان ٹیم اننگ کا شاندار آغاز نہ کرسکی اور7رن کے مجموعی اسکور پر اسمتھ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔وہ 5رنز بناکرریان ہیرس کا شکار ہوئے۔42رن کے مجموعی اسکور پرایلگر11رنز پر آؤٹ ہوئے۔فاف ڈوپلسی 67رن بناکرجانسن کی گیند کا شکار ہوئے۔ پیٹرسن 53، ڈی ویلیئرز14 اور ڈیل اسٹین 28رنز بناسکے ان سب کی وکٹیں مچل جانسن نے لیں۔ آملہ کو ریان ہیرس نے پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 38رنز بنائے، ڈمپنی بھی زیادہ دیر تک وکٹوں پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 4رنز بناکر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔مورنے مورکل7،کائل 3 اورفلینڈر37رنز بناسکیاس طرح پروٹیزپہلی اننگ میں 287رن بناسکے۔ جانسن4، ریان ہیرس 3، پیٹرسن2 اور واٹسن نے ایک وکٹ لی۔