سڈنی ۔ اپنے پہلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو گھر لے جانے کے لئے کمر کس چکے آسٹریلیا نے نو جوانوں کے بجائے تجر بہ کا رکھلاڑیوں پر بھرروسہ ظاہر کرتے ہوئے پندرہ رکنی اس ٹیم میں بریڈ ہاج ، بریڈ ہاگ اور بریڈ ہیڈن کو شامل کیا ہے ۔ بنگلہ دیش نے اگلے ماہ کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے آج اعلان کردہ پندرہ رکنی آسٹریلیائی ٹیم میں 43سالہ ہاگ کو شامل کیا ہے۔جنہوں نے ٹیم کی طرف سے اپنا آخری ٹسٹ میچ سال ۲۰۰۸میں کھیلاتھا ۔ اگر چہ گزشتہ ہفتہ وہ بگ بیش لی
گ میں مین آف دی میچ رہے تھے ۔ اسی کے ساتھ ہاگ بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی کی تاریخ میں سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں ۔مڈل آرڈر کے بلے باز ۳۹ سالہ ہاج نے بھی آسٹریلیا کی طرف سے اپنا آخری ٹسٹ چھ سال پہلے کھیلا تھا جبکہ تیسرے بریڈ یعنی کہ وکٹ کیپر بلے باز ہیڈن کی عمر بھی ۳۶ سال ہے اور انہیں میتھیو واڈے کی جگہ ٹیم میںشامل کیا گیا ہے ۔
ٹی ٹوینٹی کر کٹ کو نوجوانوںکا کھیل سمجھنے کا بھر م توڑ تے ہوئے ٹیم میںشامل کئے گیے تجربہ کا ر کھلاڑیوںکے انتخاب کی حمایت کر تے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے صدر جان انو یرارٹی نے کہا کہ ہم نے اس ٹیم کو منتخب کیا ہے اور کھیل میں کافی تجربہ حاصل ہے اور ہمیںامید ہے کہ بنگلہ دیش میں وہ مخالف ٹیموںکے سامنے سخت چیلنج پیش کریںگے ۔انو یرارٹی نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین تجر بہ اور علم والا گروپ ہے۔ جس کے پاس شاندار طریقہ سے بلے باز اور اسی رینج ک ساتھ گیند بازی کا اختیا ر ہے ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی شروعات پاکستان کے خلاف میر پور میچ سے کریگا ۔