آکلینڈ۔ نیوزی لینڈ کپتان برینڈن میکلم نے آسٹریلیا کے خلاف کل ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں فاسٹ بولر ٹم سائوتھی کے نہیں کھیل پانے کی کسی بھی خدشہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ گزشتہ میچ کی آخری الیون کو کھلا پائیں گے۔جمعرات کو فیلڈنگ مشق کے دوران 26 سالہ سائوتھی کو ٹیم کے ساتھی ایڈم ملنے کی تھرو لگ گئی تھی جس کے بعد وہ درد کی وجہ میدان پر گر گئے تھے اور انہوں نے اپنے دائیں کندھے کا پچھلا حصہ پکڑا ہوا تھا۔سائوتھی نے اس کے بعد آکلینڈ کے ایڈن پارک میں باقی نیٹ سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ان کے کندھے پر برف لگائی گئی۔ میکلم نے کہا
وہ ٹھیک ہے، یہ کندھے پر جھٹکے کی طرح تھا۔ وہ ٹھیک ہے اور آج اس کے ساتھ ساتھ گیند بازی کی اس لئے ہمیں اس کے کھیلنے کی امید ہے۔سائوتھی اب تک تین میچوں میں 11 وکٹ لے چکے ہیں جس میں گزشتہ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف 33 رن دے کر حاصل کئے سات وکٹ بھی شامل ہیں۔میکلم نے کہا کہ نیوزی لینڈ اسی ٹیم کے ساتھ اتریگا جو پہلے تین میچوں میں کھیلی تھی۔انہوں نے کہا ہم اسی طرح ٹیم کے ساتھ اتریں گے اب چوٹ کی کوئی فکر نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سبھی نے ہمارے لئے کافی اچھا کام کیا ہے۔