نئی دہلی۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان ریتو رانی نے آج کہا کہ آئندہ ہاکیس بے کپ میں آسٹریلیا کے خلاف ان کا پول میچ اہم ہوگا کیونکہ اس سے ان کی ٹیم کو جون میں ہونے والے ورلڈ لیگ سیمی فائنل سے پہلے اپنی کمزوریوں کا پتہ چل سکے گا۔گیارہ سے 19 اپریل تک ہو
نے والے ہاکیس بے کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہندوستان کو پول اے میں چین، امریکہ اور آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ہندوستان کو پہلا میچ چین سے کھیلنا ہے جبکہ آسٹریلیا سے سامنا 14 اپریل کو ہو گا۔ریتو نے کہاآسٹریلیا کے خلاف میچ سے ہمیں اپنی غلطیوں کا پتہ چلے گا۔ جون میں ہونے والا ٹورنامنٹ تمام ٹیموں کیلئے اہم ہے لہذا یہ تیاری کا عمدہ موقع ہوگا۔ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں ہندوستان گروپ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بیلجیم اور پولینڈ کے ساتھ ہے۔ریتو نے کہاٹیم فٹ ہیں اور آنے والے ٹورنامنٹ کو لے کر بیتاب ہیں۔ ہم جارحانہ ہاکی کھیلیں گے۔ رانی، پونم رانی اور انورادھا تھوک چوم جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے رہتے ہمیں اچھی کارکردگی کا یقین ہے۔