لندن۔چھٹی بارآسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمزاوررنرزاپ ماریا شاراپووا بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔کیرولین ووزنیاکی اوروینس ولیمز کی ٹینس رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ نوواک جوکووچ کی حکمرانی جاری ہے۔ ڈبلیو ٹی اے نے خواتین کی تازہ ترین درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہیجس کے مطابق امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز بدستور ٹاپ پر ہیں۔سرینا نیولیمز فیصلہ کن مرحلے میں ماریا شراپووا کو ہرا کر چھٹی بار آ سڑیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا ہیں،ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی تین دوجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ ساتویں، پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا آ ٹھویں، روس کی کترینا مکاروا نویں اور جرمنی کی اینجلک کربر دسویں نمبر پر ہیں۔
وینس ولیمز 7 درجے پاکر11ویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ ویمنز ڈبلز میں اٹلی کی سارا ایرانی پہلے، روبرٹا ونچی دوسرے، چین کی شوائی پینگ تیسرے، زمبابوے کی کارابلیک چوتھے اور چائنیز تائپے کی سو وائی پانچویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔مردوں کی رینکنگ میں سربیا کے نوواک کوکووچ نے 5ویں بار آ سٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اوراسپین کے رافیل نڈال اپنی اپنی پوزیشنز برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے۔فیڈرر دوسرے اور نڈال تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلین اوپن فائنلسٹ برطانوی اسٹار اینڈی مرے دودرجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی۔