گورکھپور(نامہ نگار)اترپردیش کے وزیرصحت احمد حسن کے ذریعہ گریٹر نوئیڈا میں عوامی جلسہ کے دو ران ریاست کی تمام آشااورآنگن باڑی کارکنان کو ایجنڈٹ کا درجہ دیا گیا۔جس کی مخالفت آشاوآنگن باڑی کارکنان نے کی ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش کابینہ کے وزیرصحت کا پتلا نذرآتیش کیاگیا۔ آل انڈیا آشابہو کارکنان بہبود خدمات کی صدر چندہ یادو نے مطالبہ کیا ہے کہ اگروزیرصحت معافی نہیں مانگتے تو۱۶؍نومبر کے قومی پروگرام پولیو مہم کا آشاوآنگباڑی کارکنان بائیکاٹ کریں گی۔