لکھنؤ(نامہ نگار)آشیانہ تھانہ حلقہ میںہوئی اجتماعی عصمت دری کے ملزم گورو شکلا کی جانب سے داخل اپیل کو خصوصی جج فاسٹ ٹریک نے خارج کرتے ہوئے بالغ قرار دیا ہے۔ عدالت نے اطفال انصاف بورڈ کے حکم کو صحیح قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ آشیانہ علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی گئی تھی جس میں گورو شکلا نے اطفال انصاف بورڈ میں عرضی داخل کرتے ہوئے نابالغ قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن بورڈ نے دستاویز کا معائنہ کرنے اور متاثرہ کے وکیل کو سننے کے بعد گورو شکلا کو بالغ قرار دیا تھا۔ اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے گورو شکلا نے سیشن عدالت میں اپیل داخل کی تھی۔