لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ آشیانہ پولیس نے دو شاطر لٹیروں کو گرفتار کیا ہے ، دونوں پر پانچ- پانچ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان تھا۔ سی او کینٹ ببیتا سنگھ نے بتایا کہ آشیانہ پولیس نے اتوار کی صبح مخبر کی اطلاع پر بجنور واقع شہید پتھ سے دو شاطر لٹیروں عالم باغ کے انجنی اور فرخ آباد کے رہنے والے آدیش کو گرفتار کیا ہے۔دونوں گینگسٹر معاملہ میں فرار تھے اور ان کی گرفتاری کیلئے پانچ- پانچ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان تھا۔ ایس او آشیانہ سدھیر کمار پال نے بتایا کہ آدیش اور انجنی پیشہ ور لٹیرے ہیں اور راجدھانی کے کئی تھانوں میں ان کے خلاف لوٹ کے ایک درجن معاملات درج ہیں۔ ملزم آدیش موجود ہ وقت میں بنتھرا علاقہ میں رہ رہا تھا اور ٹریویل ایجنٹ کا کام کرتا تھا
وہیں ملزم انجنی وکاس نگر علاقہ میں ایک کال سینٹر میں کام کر رہا تھا۔