لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیو ں کو تنقید کا نشانہ بنانے اور اپنی کپتانی سے متعلق بیان دینے پر شاہد آفریدی کو وجہ بتائو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز سے ناکامی پر شاہد آفریدی نے شکست کا ذمہ دار بیٹنگ لائن کو قراردیتے ہوئے اپنی کپتانی سے متعلق بھی بیان دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بھی نے شاید آفریدی سے سات روز میں جواب طلب کرلیا ہے، پی سی بی نے شاہدآفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سمیت تمام کھلاڑیوں پر میڈیا سے بات چیت کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش سے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر شاہد آفریدی اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے تھے اور اس دوران انہوں نے کپتان کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ قومی ٹیم کی قیادت کرنے کی خواہش کا بھی اظہا کیا، اس سے قبل بھی شاہد آفریدی کو کئی مواقعوں پر بیان دینے پر پی سی بی کی جانب سے وجہ بتائو نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگ رہے، میڈیا کو ہر بار انٹرویو دیتا ہوں، اس بار بھی دل کی بات کی۔