لکھنؤ۔(نامہ نگار)جل نگم کی لاپروائی کے سبب چھتوا پور بجاوا علاقے میں ہورہی آلودہ پینے کے پانی کے سپلائی سے ناراض سیکڑوں افراد نے راستہ جام کرکے مظاہرہ کیا۔ موقع پر پہنچے افسران نے یقین دہانی کراکر مظاہرے کو ختم کرایا۔ اطلاع کے مطابق راجدھانی کے چھتوا پور بجاوا ،چٹان پارک ،گاندھی اور سنسکرت اسکول کے آس پاس مکانوں میں آلودہ پینے کے پانی کی سپلائی ہورہی ہے۔ نلوں میں گندہ اور بدبو دار پانی آرہا ہے۔ جس سے ناراض سیکڑوں باشندوں نے ہاتھ میں گندے پانی کی بوتل لے کر مظاہرہ کیا۔مظاہرین متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسر کے سامنے آنے کا مطالبہ کررہے تھے۔