ٹورنٹو ……یوں تو کھانے پینے کے معاملے میں حد سے تجاوز کرنا ہی موٹاپے کا باعث سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فضائی آلودگی بھی آپ کو موٹاپے کا شکار بنا سکتی ہے۔
کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس فضا میں آپ سانس لیتے ہیں اس کی آلودگی اور اس میں موجود زہریلے مادے جسم میں داخل ہوکر موٹاپے کا باعث بن جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک اور سگریٹ کا دھواں اس آلودگی کے اہم عناصرہیں جس کے انتہائی چھوٹے اورنقصان دہ ذرات جسم میں داخل ہوکر بدہضمی کرکے اس کے توانائی کو جلانے کی صلاحیت متاثر کرتے ہیں ۔
طبی ماہرین کے مطابق اس کے اثرات جلد ظاہر نہیں ہوتے تاہم زندگی بھر میں یہ اپنا اثر ضرور دکھاتے ہیں اور کئی دیگر بیماریوں کے علاوہ سانس کی بیماریوں کو بھی جنم دیتے ہیں۔