نئی دہلی (وارتا) ملک کی مسافر کارزمرے کی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کی کامپیکڈ کار آلٹو ماڈل کے ساتھ آج اس وقت ایک نیا باب جوڑا جب اس ماڈل نے چودہ سال کے اندر ہی گھریلو بازار میں کل پچیس لاکھ کی فروخت کا عدد پار کرلیا۔ کمپنی کا یہ دوسرا ماڈل ہے جس کی فروخت پچیس لاکھ کے اوپر نکل گئی ہے۔ اس سے قبل ماروتی کی مقبول چھوٹی کار ماروتی ۸۰۰ہی اس زمرے میں تھی۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ماروتی نے آج بتایا کہ آلٹو کو ستمبر ۲۰۰۰ء میں گھریلو بازار میں پیش کیاگیا تھا اور چودہ سال سے کم وقت میں اس ماڈل کی فروخت پچیس لاکھ کو پار کرگئی اس سے قبل کسی بھی ماڈل نے اتنے کم وقت میں پچیس لاکھ فروخت کے اعدادوشمار کو پار نہیں کیا۔ کمپنی کے مارکیٹنگ شعبے کے نائب صدر منوہر بھٹ نے آلٹو کے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی کار کے زمرے میں سخت مقابلے کے باوجود لانچ کے وقت سے ہی اس ماڈل کو کوئی شکست دے نہیں سکا۔ مسٹر بھٹ نے کہا کہ گھریلو بازار میںپچیس لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کرنے کے علاوہ اس ماڈل کی دو لاکھ پچاسی ہزار کاروں کو برآمد کیاگیا۔کمپنی کے اس ماڈل کی قیمت دولاکھ اکتالیس ہزار سے شروع ہوتی ہے یہ آٹھ ماڈلوں میں دستیاب ہے کمپنی نے بعد میں اسے ایک ہزار سی سی میں پیش کیا۔ اگست ۲۰۱۰ء میں آلٹو کے دس ماڈلوں کو پیش کیاگیا۔ واضح رہے کہ کمپنی نے اپنی مقبول چھوٹی کار ماروتی ۸۰۰کا اس
سال جنوری میں پروڈیکشن بند کردیا تھا۔
وہیں دوسری جانب ایسوزو موٹر س انڈیا لمیٹڈ نے ہندوستان میں تیار ڈی میکس رینج کے تین ماڈلس کو آج یہاں پیش کیا۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر تاکا شی کیکوچی نے دی میکس کو پیش کرنے کے بعد کہا کہ ہندوستان میں کامرشیل گاڑیاں پی کپ ٹرک کی مانگ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کامرشیل گاڑیاں بازار میں پینتیس فیصد پر قابض ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ ۲۰۲۳ء تک کامرشیل گاڑیوں میں چار گنا سے زیادہ مانگ ہوگی۔ مسٹر کیکوچی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ایسوزو کمپنی میں تین سو ڈی میکس کا پروڈیکشن ماہانہ ہونے کی امید ہے۔ انہوںنے کہا کہ طاقتورڈی میکس ۲۴۹۹سی سی اور چار سلنڈر انٹرکولڈ ٹربو چارج ڈیزل انجن سے چلتا ہے۔ اس کے علاوہ انجن ۳۶۰۰آر پی ایم پر ایک سو چونتیس ایچ پی اور ۱۸۰۰-۳۲۰۰آر پی ایم رینج پر دوسو چورانوے این ایم ٹارک کو پیدا کرتا ہے جو ڈی میکس کو ۲ء۱ٹن کے لوڈ کو آسانی سے ڈھونے میں بہتر ہے۔ کمپنی نے پہلی بارتوسیع کی شکل میں ممبئی میں اپنی پہلی ڈیلر شپ کا آغاز کیا ہے۔ ڈی میکس کے ینوں ماڈل ممبئی شوروم میں ۵۹۹۰۰۰سے ۷۰۹۰۰۰روپئے میں دستیاب ہیں۔