لکھنؤ(نامہ نگار)ملیح آباد علاقہ میں ایک آم تاجر کے گھر کے باہرکھڑی کار میں گذشتہ شب دھماکہ کے ساتھ اچانک آگ لگ گئی۔ملیح آباد نامہ نگار نے بتایا کہ مرزا گنج محلہ میں آم تاجر مسرور حسن خاں اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ بدھ کی رات تقریباً ۱۱ بجے وہ اپنی آئی-۲۰ کار سے لکھنؤ سے گھر پہنچے۔ انہوںنے کار کو گھر کے باہر کھڑی کر دیا اور اندر چلے گئے۔ رات تقریباً ۲بجے اچانک کار میں دھماکہ ہوا اور کار کا الارم بجنے لگا۔ آواز سن کر گھر کے لوگ باہر نکلے تو دیکھاکار میں آگ لگی ہے۔ شور سن کر محلہ کے لوگ بھی جاگ اٹھے اور لوگوںنے کسی طرح پانی ڈال کر آگ پر قابوپالیا آگ کی وجہ سے کار کے چاروں ٹائر اور پچھلا حصہ جل گیا۔ اس سلسلہ میں تاجر نے ملیح آباد پولیس کو تحریر دی ہے کہ ان کی کسی سے کوئی رنجش نہیں ہے کار میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔