لکھنؤ۔ کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ریلوے صلاح کار سمیتی کے ممبر مہدی حسن ببلو کی صدارت میں کانگریسیوں نے آنجہانی اندرا گاندھی مرحومہ کی یوم شہادت کے موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے ذریعہ نخاس، کشمیری محلہ، سعادت گنج، پرانا چبوترا میں غریبوں و مزدوروں کو پھل بانٹے گئے۔ اس موقع پرسبودھ شریواستو نے اندرا گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مسٹر سبودھ جی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اندرا جی کی شہادت اب بھی ملک یاد کر تا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ملک کی خوشحالی ، ترقی اور اس کے اتحادکو برقرار رکھا۔ انہوں نے بینکوں کا راشٹری کرن کیا ساتھ ہی ساتھ بیس سوتری کاموں کو بھی پورے ملک میں لاگو کرنے کا کام کیا۔اس موقع پر مہدی حسن ببلو نے کہا کہ آج کے دن ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۴ء کو ملک کے دشمنوں نے ان کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ کیوں کہ وہ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ملک امن اور ترقی کی راہ پر چل سکے ۔عرشی رضا نے کہا کہ آنے والے وقت میں غیر ملکی طاقتوں کو بھی در کنار کر کانگریس کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہو گا، تبھی ملک کی ترقی یقینی ہو گا۔