حیدآباد(بھاشا) منافع کی آمدنی کررہی نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے آندھرا پردیش میں ہوٹولوں کی سریزقائم کرنے اور ریاست میں موجودہ ہوائی اڈوں سے فضائی رابطہ بڑھانے کا منصوبہ بنایاہے۔
کمپنی نے ایئر بس انڈسٹریز کی شراکت میں ایک رکھ رکھاؤ، مرمت، اوورھال(ایم آر او) یونٹ قائم کرنے اور آدھراپردیش کو بڑا فضائی مرکز بنانے کی خواہش کااظہار کیاہے۔انڈیگو کے چیئرمین راہل بھاٹیہ نے آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندربابو نائیڈو کے ساتھ ایک ملاقات میں یہ یقین دہانی کرائی۔ایک مصدقہ اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو ہاسپٹیلیٹی، تعلیم اور صحت کے میدان میں آندھراپردیش کے ساتھ شراکت کرنے کو رضامند ہوئی ہے۔
کمپنی نے ریاست میں ہوٹلوں کی ایک سیریز قائم کرنے کے علاوہ ایک عالمی سطح کی یونیورسٹی قائم کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ نے انڈیگو سربراہ کوبتایا کہ وشکھا پٹنم، وجے باڑا اورتروپتی میں ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کے علاوہ ریاست کے ہر ایک ضلع میں ہوائی اڈا قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نے فضائی رابطوں کی اصلاح کے لئے فضائی ایندھن پر ٹیکس کو کم کرکے محض ایک فیصد کردیاہے۔