بادین بادین۔پانچ بار کے عالمی چمپئن وشوناتھن آنند نے گرینکے شطرنج کلاسک کے دوسرے دور میں جرمنی کے نیڈش سے ڈرا کھیلا۔ سفید موہروں سے کھیلتے ہوئے یہ ڈرا آنند کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ اس سے پہلے انہوں نے ابتدا ئی دور میں بھی دنیا کے نمبر دو کھلاڑی اٹلی کے فیبیانو نو کاروانا سے ڈرا کھیلا تھا۔اس درمیان ناروے کے عالمی چمپئن میگنس کارلسن نے انگلینڈ کے مائیکل ایڈمز کو شکست دی۔ کارلسن نے اس جیت کے ساتھ 5 پوائنٹس لے کر انفرادی سبقت بنالی ہے۔ وہیں لیوون ارونین نے اپنے سے نیچی درجہ بندی والے جرمنی کے ڈیوڈ بارامجے سے ڈرا کھیلا جبکہ فیبیانو نو کاروانا نے فرانس کے ایتینے بیروت کو ڈرا پر روکا۔اب ٹورنامنٹ کے چھ دور باقی ہے جبکہ کارلسن کے بعد آنند، کاروانا، ا
رونین، بارامجے اور نیڈش دوسرے مقام پر ہیں۔ ایڈمز ان سے نصف پوائنٹس پیچھے ہیں۔ آنند نے مقابلے کے بعد کہاآخر میں مقابلہ کافی مشکل ہو گیا تھا۔ مجھے لگا تھا کہ میں جیت جائوںگا لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔ میری ہر چال اچھی لگ رہی تھی لیکن میں کہیں موقع چوک گیا۔