سوچی۔ناروے کےنے ہندوستانی وشوناتھن آنند پر اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے کل رات یہاں مسلسل دوسرے سال عالمی شطرنج چمپئن شپ خطاب برقرار رکھا۔ انہوں نے آنند کو آج 11 وی بازی میں شکست دی۔ گزشتہ سال چنئی میں عالمی چمپئن شپ جیتنے والے کارلسن نے یہ مقابلہ 45 چالوں میں جیتا۔کارلسن نے 12 بازیوں کا میچ 6۔5۔ 4۔5 سے جیتا۔ماہرین کی نظر میں بھلے ہی یہ قریبی مقابلہ رہا ہو لیکن آنند 2013 کے مقابلے میں صرف ایک بازی زیادہ کھیل سکے۔
چنئی میں دس بازیوں کے بعد ہی فیصلہ ہو گیا تھا۔ آنند نے اس مقابلے سے کئی سبق لئے ہوں گے۔ اب وہ اگلے ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر خطاب جیتنے کی کوشش کریں گے۔آنند کو معلوم تھا کہ ڈرا سے وہ خطاب کی دوڑ میں برقرار رہیں گے لیکن وہ آخری بازی تک انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے اور پہلا موقع ملنے پرکارلسن کیلئے پیچیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی۔ آنند نے 11 ویں بازی میںکارلسن کے مقابلے میں کم غلطیاں کی لیکن تال برقرار نہیں رکھ پائے۔ دوسری طرف کارلسن نے آنند کو چال فی چال معقول جواب دیا۔ میچ کے بعد آنند نے تسلیم کیا کہ کارلسن نے مزید واپس ہو کر مقابلہ کھیلا۔ ماہرین کی رائے میں اگرچہ آنند کے پاس موقع تھا جسے وہ بھنا نہیں سکا۔ آنند نے مقابلے کے بعد کہاتمام باتوں کو ذہن میں رکھا جائے تو اس نے بہتر کھیلا۔ میں نے کچھ غلطیاں کی۔