ہمارے چہرے کا سب سے حساس عضو آنکھ ہے۔کہا جاتاہے کہ آنکھیں بولتی ہیں۔یہ آنکھیں ہی ہیں جو ہمارے دل کا حال بھی بیان کرتی ہیں ۔آنکھیں جتنی زیادہ روشن اور چمکدار ہونگی چہرے کی خوبصورتی میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔تو پھر یہ ضروری ہوجاتاہے کہ ان پر زیادہ توجہ دی جائے ۔خصوصاًسیاہ حلقوں سے نجات پانا ضروری ہوتاہے کیونکہ ان سے چہرے کے ساتھ آنکھوں کی چمک بھی ماند پڑ جاتی ہے ۔ذیل میں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ کو ا س مشکل سے نجات مل سکتی ہے ۔
ڈرائی کریم:
یہ آئی کریم آپ سارا دن لگا سکتی ہیں ۔اس سے آنکھوں کا پھولا پن کم ہوتاہے اور سیاہ حلقے بھی کم ہوتے ہیں ۔اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ ا س کریم کا انتخاب کریں تو اس کریم میں speضرور بطور جز شامل ہو،
نائٹ کریم:
جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتاہے اسے شام یا رات میں لگایا جاتاہے ۔اس کریم سے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے کیونکہ ان اوقات میں جلد آرام کر رہی ہوتی ہے ۔یہ کریم قدرے بھاری ہوتی ہے اور اس کو چہرے پر سب سے آخر میں لگانا چاہئے ۔
آل پرپز کریم:
اکثر خواتین آل پرپز کریم کا استعمال کرتی ہیں ۔اسے آپ آنکھوں کے آس پاس لگانے کے ساتھ ساتھ پورے چہرے پر بھی لگا سکتی ہیں ۔ایسی خواتین جو کئی طرح کی کریموں کو استعمال کرنے سے دور بھاگتی ہیں ان کیلئے آل پریز کریم بہترین ہے ۔
آئی کریم کے فوائد :
آئی رنکل کریم کے فوائد بھی ہیںمثلاًاینٹی رنکل کریم جلد کو نقصان پہنچنے سے محفوظ اور صحت مند رکھتی ہے ۔اگر آپ واقعی ایک ایسی کریم کی ضرورت محسوس کررہی ہیں جو آپ کی آنکھوں کیلئے پر فیکٹ ہو تو کسی اچھی اور معیاری بیوٹی پروڈکٹ کا استعمال کریں ۔آنکھوں کے آس پا س کے حصے میں موئسچرائزرکھیں ،اس کی حفاظت کریں تو آپ مستقبل میں نمودار ہونے والی باریک لکیروں سے خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں ۔آئی کریم کے کئی فوائد ہیں مثلاًآئی کریم باریک لکیروں کو ظاہر ہونے سے روکتی ہے ۔سیاہ حلقوں کو دور کرتی ہے ۔آنکھوں کے ارد گرد کی جلد کو ٹون کرکے ان میں تناؤ پیدا کرتی ہے ۔آنکھوں کے آس پاس کے حصے کو نرم رکھتی ہے اور تحفظ بھی فراہم کرتی ہے ۔
آئی رنکل کریم:
اکثر خواتین اس کو لے کر شش ہوتی ہیں کہ آئی رنکل کا استعمال کس وقت شروع کیا ۔ایسی خواتین جن کی عمر ۲۰ برس سے زائد ہوچکی ہے انہیں چاہئے کہ وہ بیوٹی روٹین مثلاً کلینز نگ ،ٹوننگ اور موائسچر ائز نگ کے ساتھ رنکل کریم کا استعمال بھی شروع کردیں مگر اس سے قبل آپ کسی ماہر جلد سے رجوع کرلیں تاکہ وہ آپ کی جلد کی ساخت کا تعین کرکے آپ کو بتائے کہ آپ کیلئے کون سی آئی کریم ٹھیک رہے گی اور یہ کہ اسے کن اوقات میں استعمال کرنا چاہئے ۔