لکھنؤ ۔ (نامہ نگار)ریاستی حکومت کے رویہ سے ناراض آنگن باڑی رضاکاروں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو ایک عرض داشت روانہ کی ہے ۔
اترپردیش ریاستی آنگن باڑی ملازمین یونین کے زیر اہتمام ریاست کے مختلف اضلاع سے آئی سیکڑوں کی تعدادمیں آنگن باڑی رضاکاروں نے شہید اسمارک پارک زبردست مظاہرہ کیا ۔ ان لوگوں نے جلوس نکال کر منطقائی کمشنر دفتر کا کھیراؤ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے نام ایک عرض داشت پیش کی ۔ اس موقع پر یونین کے صدر رمیش پرکاش رائے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آنگن باڑی رضاکاروں ، منی رضاکاروں اور معاونین کو سرکاری ملازمین کا درجہ دیا جائے ۔
انہوں نیکہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے تب تک ہریا نہ گجرات مدھ پردیش وغیرہ کی دیگر ریاستوں کی طرح انکے شہر یہ میں اضافہ کیاجائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ خصوصی خدمت گاروں کے سبھی خالی عہدوں پر سینیارٹی کی بنیاد پر رضاکاروں کو جلد از جلد ترقی دی جائے ۔ ان عہدوں پر براہے راست بھرتی بند کی جائے ۔ اس کے علاوہ عہدوں پر ترقی کے لئے ۵۰ برس کے عمر کے حد کو ختم کیا جائے ۔ س
اتھ ہی معاونین کو ان
کی گاؤں سبھا اور نیا ئے پنچایتوں میں دوسال کی خدمات کرنے اور ہائی اسکول پاس ہونے کی بنیا د پر رضاکاروں کی خالی جگہوں پر ترقی کی جائے ۔ مظاہرے کے دوران سیکڑوں کے تعداد نے آنگن باڑی رضاکارموجود تھیں ۔