ردولی؍فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ آنگن باڑ ی کارکنان اور اسسٹنٹ کا جلسہ پرائمری اسکول خیرن پور میں بدھ کو ہوا جس میں ریاست سمیت ضلع و بلاک کے عہدیدار ان بھی شامل ہوئے ۔جلسہ میں تنظیم کو مضبوط بنانے کیلئے نئے عہدیداران نے بھیلسر علاقہ سے اشوک کماری، فیروز پور علاقہ سے پونم مشرا سمیت دیگر عہدیداران کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔ اترپردیش آنگن باڑی ملازمین ایسوسی ایشن کے ضلع سرپرست؍ریاستی انچارج رنویر سنگھ عرف گڈو نے آنگن باڑی اور اسسٹنٹ سے مسائل کی معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر موجود ملازمین نے الزام عائد کیا کہ تغذیہ پر ۵۰۰ روپئے، آڈٹ کے نام پر ۳۰۰ روپئے مبینہ طور پر ناجائز طریقہ سے وصول کئے جا رہے ہیں۔ ریاستی سرپرست رنویر سنگھ نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آنگن باڑی کارکنان کی ترقی برسوں سے التوا ہے اس کا مطالبہ ہم کرتے آرہے ہیں لیکن ریاستی حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیںکئے گئے تو ہ
ماری بہنیں تحریک چلائیں گی۔ ریاست ہی نہیں ضلع بلاک سطح پر دھرنا دیا جائے گا۔اس موقع پر ضلع جوائنٹ سرپرست سجیت تیواری، ضلع صدر سروج سنگھ، ضلع جنرل سکریٹری کسم گوڑِ، ضلع خازن سروجنی سنگھ، مسودھا بلاک صدر منجو سنگھ، تارون بلاک صدر نرملا مشرا ، ردولی بلا صدر ششی کرن شریواستو، ملکی پور بلاک سرپرست دیا شنکر تیواری، پونم مشرا، اشوک کمار سنگھ، انیتا، مسرت جہاں سمیت درجنوں آنگن باڑی کارکنان اور اسسٹنٹ موجود تھیں۔