اندور ، 8 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے غذا اور شہری رسدات کے وزیر کنور وجے شاہ نے کہا ہے کہ ریاست میں راشن کے نظام کی تجدید کے لئے فوڈ اے ٹی ایم شروع کئے جانے کے منصوبہ پر غور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کل یہاں ایک میٹنگ میں افسران سے ان منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ عمل میں آنے سے صارفین بنک کے فوڈ اے ٹی ایم کی طرح فوڈ فوڈ اے ٹی ایمپر جاکر اپنے کارڈ کے ذریعہ راشن کا سامان حاصل کرسکیں گے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ نئے رجسٹریشن کے بغیر کسان سہارا قیمت پر اناج فروخت نہیں کرسکیں گے۔